گلاسگو،26اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریو اولمپکس کے دوسرے راؤنڈ سے ہی باہر ہونے کے قریب ایک سال بعد چمپئن بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے کہا کہ انہیں ریو نہیں جانا چاہئے تھا۔تمغہ امید مانی جا رہی سائنا ریو میں دوسرے راؤنڈ میں اکرین کی مارجا التنا سے ہار گئی تھی جو ہندوستانی ٹیم کے لئے بڑا دھچکا تھا۔اب ایک سال بعد سائنا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے عالمی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔سیمی فائنل جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں صرف وہی جانتی ہوں جو میں نے جیتاہے،مجھے ریو نہیں جانا چاہئے،مجھے معلوم نہیں تھا کہ چوٹ بہت سنگین تھی،میرے والدین اور کوچ کے اعتماد نے مجھے واپسی حاصل کرنے میں مدد کی،اب بھی میرے دائیں گھٹنے میں تکلیف ہے۔سیمی فائنل میں پہنچنے والی سائنا نے کہا کہ مجھے میڈل کا یقین نہیں تھا، ڈرا مشکل تھا،اب بہت اچھا لگ رہا ہے لیکن کل کا میچ مشکل ہوگا۔سائنا نے کہا کہ مجھے مشکل مقابلے کی توقع تھی لیکن میں حیران ہوں کہ اتنی جلدی جیت گئی۔